ایان علی کی اڈیالہ جیل میں موجودگی نے 39پولیس افسران واہلکاروں کی توند کم کرادیں ،ماڈل ناپسند قرار نہ دیں ،ڈرسے شدیدگرمی کے باوجوداہلکارو ں کا ٹنڈ کروانے سے بھی گریز

ہفتہ 16 مئی 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء )خوبروماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل میں موجودگی نے 39پولیس افسران واہلکاروں کی توند کم کرادیں ،شدیدگرمی کے باوجوداہلکاراپنے سروں کی ٹنڈ بھی نہیں کروارہے ہیں کہ کہیں ایان علی انھیں نا پسند قرار نہ دے دیں اوران کواپنے پاس ڈیوٹی دینے سے روک نہ دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے کو نام شائع نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایان علی کے پاس حاضری نے یہ سب ممکن بنایاہے کہ ہمار ے نکلے ہوئے پیٹ یکسرکم ہوگئے ہیں اورایان علی کے پاس جانے کے خواہشمندباقی اہلکاربھی جیل احاطے میں جم نہ ہونے کی وجہ سے جیل میں واقع درختوں اور اپنے کمروں میں بچھی چاپائیوں سے لٹکناشروع کردیاہے ،پولیس اہلکارکاکہناتھاکہ مجھے سمجھ میں نہیں آتاکہ جس توند کوکم کرانے کے لیے حکومت نے اتنے احکامات بھی جاری کیے مگر ان پرکسی نے عمل نہیں کیامگر جیسے ہی ایان علی نے اڈیالہ جیل میں قدم رکھاسب افسران اوراہلکارتوندکم کرنے میں جت گئے اورحالات اس حدتک پہنچ گئے کہ جہاں بھی نظرجاتی ہے کوئی نہ کوئی پولیس اہلکار کسی نہ کسی چیزسے لٹکاہوانظرآتاہے اب تک میں جن اہلکاروں کوجانتاہوں ان میں سے زیادہ ترکی توندکم ہوچکی ہیں اگر ایان علی کچھ عرصہ اورجیل میں رہ گئیں تولگ یہی رہاہے کہ سارے افسران اوراہلکاروں کی رہی سہی توند بھی ختم ہوجائیگی اوروہ سمارٹ نظرآنے لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :