شمالی وزیرستان ،متحارب قبائل میں لڑائی پھر چھڑ گئی، مزید آٹھ افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

ہفتہ 16 مئی 2015 08:38

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان میں دو متحارب قبائل میں لڑائی پھر چھڑ گئی،تصادم میں مزید آٹھ افراد جاں بحق‘ 5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے الوڑاہ منڈی میں کابل خیل اور مداخیل قبائل میں لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ لڑائی میں مزید آٹھ افرادمارے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوگئے اب تک دونوں قبائل میں جاری تصادم میں اب تک پچاس افراد ہلاک ہوگئے دونوں قبائل میں تین روز تک لڑائی بند ہوئیتھی جو جمعہ کو پھر شروع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :