کراچی کے امن خراب کرنے میں بھارتی ایجنسی راملوث ہے،راوٴانور،،بھارتی ایجنسی کالعدم تنظیموں کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی ملیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 15 مئی 2015 09:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء)ایس ایس پی ملیرراوٴانورنے کہاہے کہ کراچی کے امن خراب کرنے میں بھارتی ایجنسی راملوث ہے ،بھارتی ایجنسی کالعدم تنظیموں کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی مٰں داعش کے شواہدنہیں ملے جبکہ القاعدہ ،مسعودگروپ سمیت دیگرتنظیمیں سرگرم عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی بہت بڑاشہرہے دہشتگرد ایک جگہ سے جاکرکسی بھی جگہ میں کارروائی کرسکتے ہیں ۔جبکہ میرے علاقے میں داعش کی موجودگی کے ثبوت نہیں ملے ۔ان کاکہناتھاکہ کراچی سانحہ کی تحقیقات بارے میں ایک دن میں بتانے کے قابل ہوجاوں گاجب وہاں کی ذمہ دارلو۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ایجنسی رابلوچستان تحریک طالبان میں موجودہے ،کراچی میں را ہی ہمارے لوگ استعمال کررہے ہیں ،کراچی میں تحریک طالبان کوختم کرنے میں میراکردارہے ،15دنوں سے معطل ہوں اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا

متعلقہ عنوان :