پنجاب میں بڑے مگرمچھوں کی طرف سے بجلی بقایاجات کے 250 ارب متنازعہ بنانے کا انکشاف،پنجاب کے18بڑے نادہندہ صنعتی گروپس ،سرکار اور ہسپتالوں کے ذمہ واجب الا۱دا بلوں کی مدد میں300 ارب سے زائد پھنسے ہیں

جمعہ 15 مئی 2015 09:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء)پنجاب سمیت ملک بھر میں جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ قابو سے باہر ہے وہیں حکومت تمام تر حکمت عملیوں کے باوجود مختلف صوبوں کے بڑے نادہنگان سے سخت پریشان ہے۔پنجاب کے18بڑے نادہندہ صنعتی گروپس ،سرکار اور ہسپتالوں کے ذمہ واجب الا۱دا بلوں کی مدد میں300 ارب سے زائد پھنسے ہوئے ہیں ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملک بھر میں بڑے مگرمچھوں کی طرف سے بجلی کے بقایاجات250 ارب کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمام صوبائی وزیر خزانہ جات اوروفاقی حکومت کی طرف سے بار بار یادہانی کے باوجود بل کی ادائیگی نہ ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ان بڑے صنعتی یونٹس، سرکاری اداروں اور ہسپتالوں نے اپنے ذمہ واجب الاادا رقم کو نہ صرف دینے سے انکار کر دیا ہے کہ ان کو مشکوک بھی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ 2010 سے بقایاجات کا تنازعہ چل رہا ہے ۔جبکہ عابد شیر علی کی طرف سے آئندہ ہفتے میں سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :