اقتصادی راہداری کیلئے 250 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، احسن اقبال، مظفر آباد اور مانسہرہ کے ہوائی اڈوں کی تعمیر کی جائے گی، جون تک پانچ سو ارب کا ترقیاتی بجٹ استعمال کر لیا جائیگا ، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ تقریبا چھ سو ارب روپے ہوگا، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 مئی 2015 09:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2015ء)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے 250 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ مظفر آباد اور مانسہرہ کے ہوائی اڈوں کی تعمیر کی جائے گی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال جون تک پانچ سو ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کر لیا جائیگا جبکہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ تقریبا چھ سو ارب روپے ہوگا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تین روٹس پر بیک وقت کام جاری ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے 250 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اگلے مالی سال کے دوران مظفر آباد اور مانسہرہ کے ہوائی اڈوں کی تعمیر کی جائے گی جبکہ توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری موجودہ توانائی پالیسی کے مطابق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین لائن منصوبہ صوبے کا اپنا منصوبہ ہے۔ وفاقی حکومت اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے کوئی رقم فراہم نہیں کر رہی۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبے میں اسلام آباد کے حصے کے لئے فنڈز وفاق نے فراہم کئے ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :