اس گھوڑے کی سواری نہیں کرتاجس کی لگام ہاتھ میں نہ ہو،عبدالمالک بلوچ،بلوچستان کے حالات میں بہتری آنے سے سرمایہ کاری ہورہی ہے ،ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے حق میں ہوں ،ریکوڈک کے مسئلے کے حل پرغورکررہے ہیں ،ماردھاڑسے مسائل حل نہیں ہوتے کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگنی چاہئے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 13 مئی 2015 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ اس گھوڑے کی سواری نہیں کرتاجس کی لگام ہاتھ میں نہ ہو،بلوچستان کے حالات میں بہتری آنے سے سرمایہ کاری ہورہی ہے ،ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے حق میں ہوں ،ریکوڈک کے مسئلے کے حل پرغورکررہے ہیں ،ماردھاڑسے مسائل حل نہیں ہوتے کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگنی چاہئے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ کراچی میں حالات ابھی بہترہوگئے ہیں ،کراچی کے حالات میں خرابی کی ذمہ داری کسی ایک پرڈالی نہیں جاسکتی ،وہاں بہت سے عناصرکارفرماہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات بھی بہترہوئے ہیں اورحالات کی بہتری کے باعث سرمایہ کاربلوچستان آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خضداراورتربت میں حکومت کی رٹ قائم ہوچکی ہے ۔

بلوچستان میں جوماحول بن گیاہے اسے آگے لے کرجاناچاہتاہوں ،میں نعرے بازی کی سیاست پریقین نہیں رکھتا،محض نعرے بازی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لاشیں گرنے کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے ساحل اوروسائل سے بہت کمٹمنٹ ہے ،ان چیزوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک معاملے کوٹیکنیکل قانونی اورفنانشلی حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ایک سوال پرکہاکہ لاپتہ افرادکی گمشدگی میں ادارے ملوث ہیں ،لاپتہ افرادکی درست تعدادکااندازہ لگانامشکل ہے ،ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے حق میں ہوں ،ناراض بلوچوں کومذاکرات سے ہی منایاجاسکتاہے ،جمہوریت میں ماردھاڑسے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے دورمیں بہت سی کامیابیاں ملی ہیں لیکن کچھ چیزوں میں ناکام بھی ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت پرپابندی کے حق میں نہیں ہوں سیاسی جماعتوں سے مفاہمت اوربات چیت جاری رہنی چاہئے

متعلقہ عنوان :