این اے 162 چیچہ وطنی سے پی ٹی آ ئی کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز نااہل قرار،ٹربیونل کا90 روز کے اندر حلقے میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم

بدھ 13 مئی 2015 08:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 چیچہ وطنی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز کو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دیتے ہوئے اسمبلی رکنیت ختم کر دی اور حلقہ این اے 162 میں 90 روز کے اندر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملتان میں قائم الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کو اثاثہ جا ت چھپانے کے الزام میں سزا سناتے ہوئے نااہل قرار دیکر اسمبلی رکنیت ختم کر دی اور حلقہ این اے 162 چیچہ وطنی میں 90 روز کے اندر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے رائے حسن نواز تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر بھی ہیں۔

انتخابات کے بعد انکے مدمقابل آزاد امیدوار حاجی ایوب نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دی تھی کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے اپنے انتخابی گوشواروں میں اثاثہ جات چھپائے تھے جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے رائے حسن نواز کو قصور وار ٹھہرایا اور انکے خلاف فیصلہ سنایا۔

متعلقہ عنوان :