پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، مسلم لیگ(ن) کی منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آگیا، عمران خان

بدھ 13 مئی 2015 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، مسلم لیگ(ن) کی منظم دھاندلی کا طریقہ کار سامنے آگیا،سابق الیکشن کمشنر پنجاب مجبوب انور بیلٹ پیپرز کے معاملے پر جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے،بعد ازاں کہتے ہیں کہ انہوں نے15ہزار کی بجائے30ہزار اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے تھے۔

میرے حلقے میں 70 ہزار،حمزہ شہباز کے حلقے میں62ہزار،دیگر حلقے میں1لاکھ20ہزار اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ اب تک حکومت کہتی رہی ہے کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں،آج تو کمال ہوگیا ہے فیصلہ تو کمیشن نے کرنا ہے اس پر ہم آنکھیں بند کرکے تسلیم کریں گے مگر منظم دھاندلی کا طریقہ کار ضرور سامنے آگیا ہے،25سے30حلقوں کی نشاندہی کردی ہے،الیکشن کمیشن اور حکومت نے کمیشن کے روبرو اکٹھے ہونے کی کوشش کی تو اس کا بھی احتساب کریں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے کون کون سے کھلاڑی اس میں ملوث ہیں جلد سامنے لائیں گے۔اگر حکومت4حلقوں کو ہمارے کہنے پر کھول دیتی تو ہم بعد میں صرف اتنا کہتے کہ آئندہ انتخابات کیلئے اصلاحات کردی جائیں مگر جب حکومت نے ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ہم اب سارے حلقے کھولیں گے

متعلقہ عنوان :