آرمی چیف کا فلپائن ،ناروے ،ملائیشیااورانڈونیشیاکے سفارتخانوں کادورہ،نلترحادثے میں جاں بحق سفراء کیلئے تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کئے

بدھ 13 مئی 2015 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کااسلام آبادمیں فلپائن ،ناروے ،ملائیشیااورانڈونیشیاکے سفارتخانوں کادورہ ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آبادمیں فلپائن ،ناروے کے سفارتخانوں کادورہ کیا،سانحہ نلترحادثے میں جاں بحق ہونے والے فلپائن اورناروے کے سفراء کیلئے تعزیتی کتاب میں اظہارتعزیت کے تاثرات درج کئے ۔جبکہ ملائیشیا انڈونیشیاکے سفارتخانے میں سفراء کی بیگمات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔رپورٹ کاکہناہے کہ پاکستان اپنے بھائیوں کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں برابرکاشریک ہے ،ہم برادرملکوں کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :