نیپال میں زلزلہ، درجنوں عمارتیں زمین بوس،54افرادہلاک،1100سے زائدزخمی ، بھارت میں بھی 17افراد جاں بحق،وزیراعظم نوازشریف کا نیپال میں نئے زلزلے سے جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار

بدھ 13 مئی 2015 08:12

کھٹمنڈو،نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)نیپال میں ایک اور زلزلے کے شدیدجھٹکوں کے باعث درجنوں عمارتیں زمین بوس،54افرادہلاک،1100سے زائدزخمی ہوگئے ۔بھارتی ریاست بہارمیں بھی17افرادجاں بحق ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کے روزنیپال میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اورملبے تلے دب کر54افرادجاں بحق جبکہ 1100سے زائدزخمی ہوگئے ،زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت7.3ریکارڈکی گئی اوراس کامرکزماوٴنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کے قریب18کلومیٹرزیرزمین تھا،زلزلے کے جھٹکے بھارت ،افغانستان ،چین اورانڈونیشیامیں بھی محسوس کئے گئے ،بھارتی ریاست بہارمیں بھی عمارت گرنے سے 17افرادجاں بحق ہوئے ہیں ادھروزیراعظم محمدنوازشریف نے نیپال میں آنے والے دوسرے بڑے زلزلے سے جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں نیپالی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے منگل کے روزاپنے ایک بیان میں کہاکہ نیپال میں دوسری بارزلزلے سے جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورکہاکہ غم کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اورحکومت نیپال کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ نیپال کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی آئندہ بھی جاری رکھیں گے