اے ڈی بی کا آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ، رقم ملک میں توانائی بحران کے خاتمے اور انفراسٹرکچر پر خرچ ہو گی، صدر وینسیا زانگ اور سیکرٹری اقصادی امور ڈویژن محمد سلیم سیٹھی کی ملاقات

بدھ 13 مئی 2015 08:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان۔ رقم ملک میں توانائی بحران کو ختم کرنے اور انفراسٹرکچر پر خرچ ہو گی۔ اسلام آباد میں منگل کے روز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر وینسیا زانگ اور اقصادی امور ڈویژن محمد سلیم سیٹھی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اے ڈی بی کے نائب صدر نے اس بات کا اعلان کیا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وائس صدر نے کہا کہ اے ڈی بی آئندہ پانچ سالوں 2015 سے 2019 ء تک پاکستان میں چھ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اس رقم سے جامشورو میں 660 میگاواٹ کوئلہ پراجیکٹ کی تعمیر اور حسن ابدال حویلیاں‘ گوجرہ خانیوال موٹر وے کے منصوبے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 100 سے 300 میگاواٹ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیموں کی تعمیر سے 2000 میگاواٹ بجلی پیدا کیے جانے کا ہدف بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری اکنامک ڈویژن محمد سلیم سیٹھی نے کہا کہ بینک داسو اور دیامیر بھاشا ڈیم جیسے بڑے انرجی پروجیکتس پر بھی سرمایہ کاری کرے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ویژن 2025 ء کے مطابق پاکستان کو سنٹرل اینڈ مغربی ایشیائی ممالک سے ملانا سی پی ایس کا اہم حصہ ہے جس پر بڑی سنجیدگی سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :