چوہدری نثار سے برطا نوی اعلیٰ شخصیت کی ملاقات،عمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2ملزمان کی سکارڈ لینڈ یارڈ حوالگی کا فیصلہ ،پاکستان نے بلوچستان امن وامان کے حوالے سے ملوث شرپسند مانگ لیے

بدھ 13 مئی 2015 08:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی اعلیٰ شخصیت کی ملاقات،عمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2ملزمان کی سکارڈ لینڈ یارڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پاکستان نے بھی بلوچستان امن وامان کے حوالے سے ملوث شرپسند حکومت برطانیہ سے مانگ لیے ہیں ،خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے پنجاب ہاؤس میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی روشنی میں وفاقی حکومت عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانیہ کی اعلیٰ شخصیت ملاقات کے دوران عمران فاروق قتل کیس سمیت دونوں ملکوں کے انتہائی مطلوب ملزمان تک رسائی اور حوالگی کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ ملاقات میں حکومت برطانیہ کی جانب سے معظم علی تک رسائی جبکہ وفاقی کی جانب سے بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے ملزمان کے تبادلہ پر بات کی گئی ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت عمران فاروق کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اہم فیصلوں کے تحت چند روز میں پیش رفت سامنے آئے گی ۔