داوٴد ابراہیم پاکستان میں ہے ، راجناتھ سنگھ ،جلد اسے بھارت واپس لایا جائے گا ، صحافیوں سے گفتگو

منگل 12 مئی 2015 08:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) بھا رت نے ایک با ر پھر پہنترا بدلتے ہو ئے الزا م عا ئد کیا ہے کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اسے جلد بھارت لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اور اسے جلد بھارت لانے کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ داؤد بارے اپنے موقف سے جلد پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کریں گے واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ امور نے کہا تھا کہ داؤد ابراہیم کہاں ہے اس بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں جبکہ اس کے ٹھکانے کا سراغ لگانے کے لئے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :