تاریخ میں پہلی مرتبہ گوادر پورٹ سے درآمدات کا آغاز، دو سو تیس ٹن مچھلی لے کر پہلا جہاز دبئی کی بندرگاہ کے لیے روانہ ہوگیا ،گوادر پورٹ سے برآمدات کی ترسیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل گوادر پورٹ سے گندم اور کھادیں درآمد کی جارہی تھیں، کامران مائیکل

منگل 12 مئی 2015 08:34

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء)گوادر پورٹ سے برآمدات کی پہلی کھیپ لے کر جہاز دبئی کے لیے روانہ ہوگیا۔ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا کہ گوادر پورٹ کی تکمیل سے بیس ہزار لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا۔گوادر پورٹ سے دو سو تیس ٹن مچھلی لے کر پہلا جہاز دبئی کی بندرگاہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ سے برآمدات کی ترسیل ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل گوادر پورٹ سے گندم اور کھادیں درآمد کی جارہی تھیں۔کامران مائیکل کا مزید کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کی تکمیل سے بیس ہزار لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :