باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے سے قبائلی سربراہ سمیت6 افراد جاں بحق، فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا

منگل 12 مئی 2015 08:34

باجوڑایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء ) باجوڑایجنسی کے تحصیل لوی ماموند کے علاقے بر کمر سر میں ریموٹ کنڑول بم دھماکا میں قبائلی رہنماء ملک محمد جان سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطا بق گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی کے مقامی رہنما ملک محمد جان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ سے خار شہر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں بر کمر سر میں سٹرک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جسکے نتیجے میں ملک محمد جان سمیت گا ڑی میں موجود تما م افرامو قع پر جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاجبکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے البتہ کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہیں۔