اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی کوئی درخواست نہیں کی، سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور ،140انتخابی حلقوں میں 9مئی تک تمام تر انتخابی مواد پہنچادیاگیاتھا، جوڈیشل کمیشن کے سامنے جواب ،کمیشن آج باقی پانچ گواہوں پر جرح کاآغازکرے گا

منگل 12 مئی 2015 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء ) عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہاہے کہ انہوں نے اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔140انتخابی حلقوں میں 9مئی تک تمام تر انتخابی مواد پہنچادیاگیاتھا،جبکہ کمیشن آج منگل کوباقی پانچ گواہوں پر جرح کاآغازکرے گا،چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحقیقات سے متعلق کارروائی کے آغازپرتحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے کمیشن سے استدعا کی الیکشن کمیشن اور نادراتصدیق شدہ دستاویزات دینے سے انکارکردیاہے جوڈاکومنٹس داخل کرائے ہیں ان پرسابق الیکشن کمشنرمحبوب انورپرالیکشن کمیشن کی دستاویزات پرجرح کی اجازت دی جائے،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو اگر نئی دستاویزات پر جرح کی ضرورت ہوئی تو گواہوں کو دوبارہ طلب کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم نے محبوب انورپرجرح کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سات مئی دوہزارتیرہ کے بعد کوئی اضافی بیلٹ پیپرز چھاپنے کا حکم دیا، محبو ب انورنے کہا کہ اضافی بیلٹ پیپرز کی کوئی درخواست نہیں کی، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کا اضافی افراد کی درخواست کیلئے فون آیا تھا،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے78میں سے کتنے افراد کو پرنٹنگ پریس میں کام پر لگایا گیا،محبوب انورنے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں،1976سے اب تک 9انتخابات کی نگرانی کرچکا ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کمیشن نے 5 گواہان کو طلب کیاتھا۔اس سے قبل 8 مئی کو چیف جسٹس سپریم کورٹ ناصر الملک کی سربراہی میں انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے گواہان سے سوالات مکمل کر لیے تھے، جس کے بعد پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن نے گواہان سے جرح کی، بعد ازاں جوڈیشل کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی آج تک ملتوی کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور پرینٹنگ کارپوریشن آف پاکستاب پریس کراچی کے ایم ڈی مظفر چانڈیو، ایم ڈی پی سی پی پی لاہور محمد رفیق، ایم ڈی پی سی پی پی اسلام آباد کے موسی رضا آفندی، ڈائریکٹر پوسٹل سروسز اعجاز احمد منہاس اور سیکیورٹی پرینٹنگ کے ایم ڈی رضوان احمد کو بطور کو بطور گواہ طلب کیاتھا ۔

پانچوں گواہوں کے ساتھ ساتھ سابق الیکشن کمشنرپنجاب محبوب انوربھی پیش ہوئے جس پرپہلے عبدالحفیظ پیرزادہ نے بعدازاں الیکشن کمیشن کے سلمان اکرم راجااورن لیگ کے وکیل شاہد حامد نے بھی جرح کی ۔جس پر سماعت آج منگل تک کے لیے ملتوی کردی گئی ۔