سانحہ نلتر بدقسمت ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا، آ رمی چیف کا سانحہ نلتر کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کرانے کا حکم

پیر 11 مئی 2015 07:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) سانحہ نلتر بدقسمت ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ مل گیا ہے جبکہ تحقیقاتی کمیشن نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سانحہ نلتر کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ میجر جنرل کے لیول کے آرمی آفیسر کی سربراہی میں تفتیشی بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں مسافر بردار طیاروں کی طرح بلیک باکس (ڈیٹا ریکارڈ‘ وائس ریکارڈ) کی جگہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ تھا جس میں 35 منٹ سے زیادہ طویل گفتگو ریکارڈ نہیں ہو سکتی۔ یہ ریکارڈ تفتیش کاروں کے قبضے میں ہے۔ مسافر بردار طیاروں نے چونکہ ایک راڈار سے دوسرے راڈار سے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔ راڈار اور ائرٹریفک کنٹرول سے بات کرنا ہوتی ہے لائن روٹ کلیئر مانگنا ہوتا ہے۔ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر امریکہ سمیت 60 ممالک میں محفوظ ترین ہونے پر استعمال کیا جاتا ہے۔