حکومتی وزراء کو پی ٹی آئی فوبیا ہوگیا ، دھاندلی زدہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے، نادرا رپورٹ پر حکومتی وزراء کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں،بیان

پیر 11 مئی 2015 07:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کو پی ٹی آئی فوبیا ہوگیا ہے۔ دھاندلی ذدہ حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔ نادرا رپورٹ پر حکومتی وزراء کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری ڈوبتی کشتی بچانے کی کوشش کررہے ہیں چوہدری نثار غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی تشریح کردیں۔ وزیر داخلہ بتائیں93 ہزار ووٹوں کو اور کیا کہیں گے؟۔ این اے 122 سے چھ ہزار ووٹ جعلی نکلے ہیں‘ قوم سے جھوٹ نہ بولا جائے ۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا جلد احتساب ہوگا۔