تحریک انصاف کا ایک اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ، کنٹینر کی تیزئین و آرائش کی ہدایت جاری ،تحریک کا آغازلاہورسے کیا جائیگا،این اے 122کافیصلہ حق میں آنے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو ملک بھر میں پھیلادیا جائے گا،عمران خان کے کنٹینر کو چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچایا جائے گا،تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے پارٹی کے اندر رابطے بھی شروع کر دیئے

پیر 11 مئی 2015 07:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو ملک بھر میں پھیلایا جائے گا ،تحریک کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے اسلام آباد میں موجود عمران خان نے کنٹینر کی تیزئین و آرائش کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے اور کنٹینر کو جلد اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت لاہور کے حلقہ این اے 122 کے فیصلے کی منتظر ہے فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں لاہور سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تحریک انصاف نے لاہور سمیت ملک بھر میں تنظیموں کو تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد میں موجود کنٹینر کی صفائی اور تیزئین و آرائش کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے عمران خان کے کنٹینر کو چند روز میں اسلام آباد سے لاہور پہنچایا جائے گا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق اس بار ان کا احتجاج انصاف ملنے تک جاری رہے گا اس حوالے سے تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے پارٹی کے اندر رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں اور ملک بھر کی تنظیموں خصوصاً لاہور کی تنظیموں کو متحرک کرنے کے لئے جامع حکمت عملی بنالی ہے جبکہ دیگر پارٹیوں کو بھی احتجاجی تحریک میں شمولیت کے لئے دعوت دینے پر غور کیا جا رہا ہے ۔