امریکہ نے الجزیرہ ٹی وی اسلام آباد کے بیورو چیف کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

اتوار 10 مئی 2015 07:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء )امریکا نے اسلام آباد میں الجزیرہ ٹی وی کے بیورو چیف کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویزات کے مطابق قطری نشریاتی ادارے کے اسلام آباد کے بیورو چیف احمد معفاق زیدان القاعدہ اور اخوان المسلمین کے ممبر ہیں۔ روسی نشریاتی ادارہ ”آر ٹی“ اور دیگر مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری ٹی وی الجزیرہ کے اسلام آباد کے بیورو چیف کو امریکی حکومت نے القاعدہ کا رکن قرار دے کر اسے مشتبہ دہشت گردوں کی واچ لسٹ پر رکھ دیا ہے۔

انتہائی خفیہ دستاویز کے مطابق القاعدہ کورئیرز کا پتہ لگانے کے لئے امریکی ڈیٹا کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں طویل عرصہ تک الجزیرہ کے لئے صحافیانہ خدمات انجام دینے والے احمد معفاق زیدان دہشت گروپ کے رکن ہیں۔

(جاری ہے)

شامی ملک سے تعلق رکھنے والے ذیدان نے اپنے پورے کیرئیر میں طالبان اور القاعدہ کے بارے رپورٹنگ کیں۔

اس نے اسامہ بن لادن سمیت کئی ہائی پروفائل سئنیر القاعدہ کے رہنماؤں کے انٹرویو کیے۔ جون 2012میں دی گئی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں ایک سلائڈ پر اس کی تصویر، نام اور دہشت واچ لسٹ شناختی نمبر اور اسے ایک ’القاعدہ کے رکن‘ کے علاوہ اخوان المسلمون کا لیبل بھی دیا گیا اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ الجزیرہ کے لئے کام کرتا ہے۔

ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے فراہم دستاویزات میں یہ پریزنٹیشن شامل تھی۔ زیدان نے فون پر ان تمام دعووں کو مسترد کیا ہے کہ وہ القاعدہ یا اخوان المسلمین کا رکن رہا ہے۔ الجزیرہ کے ذریعے دی جانے والی وضاحت میں زیدان نے کہ اس کا کیریئر افغانستان اور پاکستان میں خطرناک کام کے کئی سالوں پر پھیلا ہے اور اہم لوگوں سے انٹرویو کرنا اس کے صحافیانہ پیشے کا ایک حصہ تھا۔

متعلقہ عنوان :