پاکستان نکاسی آب اور شہریوں کو مساوی حقوق دینے میں بھارت سے کہیں آگے ہے‘ سروے رپورٹ

اتوار 10 مئی 2015 07:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) پاکستان میں نکاسی آب اور شہریوں کومساوی حقوق دینے کے حوالے سے بھارتی کے مقابلے میں آگے ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی یونیورسٹی آف شمالی کیرولینا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستان نکاسی آب کے حوالے سے پانچویں درجے پر ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 92 درجے پر ہے رپورت کے مطابق جدید ترین وسائل کے معاملے پر دنیا بھر مثن الیسواڈور ‘ نائیجیریا اور پاکستان کی کارکردگی سب سے بہتر ہے جبکہ سب سہاران افریقی ممالک جن میں مالے‘ جنوبی افریقہ اور ایتھوپیا شامل ہیں بھی پانچ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان شہریوں کو مساوی حقوق دینے کے حوالے سے بھی بھارت سے کہیں آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :