این اے122کے انتخاب کو دھاندلی سے پاک قرار دیا گیا،پی ٹی آئی نادرا رپورٹ غور سے پڑھے ،پرویز رشید

اتوار 10 مئی 2015 07:14

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء)وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نادرا کی رپورٹ کو غور سے پڑھنا چاہیے جس میں حلقہ این اے122کے انتخاب کو دھاندلی سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہفتہ کو ایک بیان میں شیریں مزاری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے عہدیدار کراچی کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی میں ملوث پائے گئے اور انہیں موقع پر سزا دی گئی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کاکوئی قصورنہیں،جھوٹ کی عادت انہیں اپنے لیڈرسے ملی ہے۔ وہ نادرا کی رپورٹ غور سے پڑھیں۔ جن 51 انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوئی وہ تحریک انصاف کے ہوں گے۔