کراچی، ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع،سابق وزیر داخلہ سند ھ کو تفتیشی اداروں سے تعاون کی ہدایت،عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 10 مئی 2015 07:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے شوہر ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کرتے ہوئے ان کو تفتیشی اداروں سے تعاون کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ذوالفقار مرزا اپنے محافظ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد سندھ حکومت نے بھی سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ذوالفقار مرزا انتہائی مطمئن دکھائی دے رہے تھی جبکہ پیشی کے موقع پر ان کی گاڑی اور ساتھیوں کے ہاتھوں میں کسی سیاسی جماعت کی بجائے صرف پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ پیشی کے موقع پر سندھ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی کچھ کارکن عدالت کے باہر موجود تھے جس کی وجہ سے ذوالفقار مرزا کے حامیوں اور ان کے درمیان نعرے بازی بھی ہوئی تاہم کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :