زلزلے سے تبا ہ شدہ سڑکوں کی بحالی و تعمیر نو کیلئے پاکستان کے تجربات کا جائزہ لے رہے ہیں‘ نیپالی حکام

اتوار 10 مئی 2015 07:12

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) نیپالی حکام نے کہا ہے کہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی سڑکوں کی تعمیر کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ماضی کے تجربات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپالی سڑکوں کو ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مادہاؤ کارکائی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ اس وقت پاکستان میں 2008 اور 2013 کے زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہون والی سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے تجربے پر انحصار کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کے حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ پاکستان نے تباہ شدہ سڑکوں کی تمعیر کا معاملہ کس طرح حل کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم ملک بھرمیں تباہ ہونے والی سڑکوں کی جلد بحالی اور تعمیر نو کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :