این اے 125پرالیکشن ٹریبونل کافیصلہ نوجوانوں کیلئے امیدکی کرن ہے ، ریحام خان ،عوام سمجھ گئے عمران خان جوکہہ رہے تھے وہ سچ ہے ،تحریک انصاف کی سیاست میں میراکوئی کردارنہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 8 مئی 2015 06:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ حلقہ این اے 125پرالیکشن ٹریبونل کافیصلہ نوجوانوں کیلئے امیدکی کرن ہے ،عوام سمجھ گئے عمران خان جوکہہ رہے تھے وہ سچ ہے ،تحریک انصاف کی سیاست میں میراکوئی کردارنہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عوام اورعمران خان کے درمیان رشتے میں حائل نہیں ہوسکتی ،میرے آنے سے عمران خان اورعوام کارشتہ تبدیل نہیں ہوگا۔

عوام عمران خان سے بہت پیارکرتے ہیں ،ان کی مقبولیت بتدریج بڑھ رہی ہے ۔بطوراوورسیزسونامی کے نعرے بہت متاثرہوئی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان شرمیلے اورنرم مزاج ہیں ۔سادی زندگی بسرکرناپسندکرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ بہت محبت کرنے والے باپ ہیں ،اپنے بیٹوں سے بھی بہت محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئین ہرایک کوووٹ ڈالنے کی اجازت دیتاہے ،دیرمیں خواتین کوووٹ ڈالنے دیناچاہئے تھا