عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی

جمعہ 8 مئی 2015 06:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔فاٹا کے علاقے میں ابھی بھی 50ہزار بچے پولیو کے قطروں سے محروم ہیں۔۔پاکستان ابھی بھی پولیو وائرس دیگر ممالک تک پھیلا سکتا ہے ۔بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ لینا لازمی رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان سے دیگر ملکوں میں وائرس ایکسپورٹ ہونے کا آخری کیس اکتوبر2014میں رپورٹ ہوا تھا ۔ایسے بچے کہ جن پولیو ویکسین نہیں پلائی گئی ان کی تعداد 3لاکھ سے کم ہو کر پچا س ہزار رہ گئی ہے ۔ہر مہینے پاکستان سے 3لاکھ 70ہزار بیرون ملک جانے کے لیے ویکسی نیشن کارڈز بنوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں رواں سال گزشتہ سال کی نسبت کم کیس رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن پھر بھی کل 95فیصد رپورٹ ہوئے ہیں۔

افغانستان اور پاکستان میں کیسز کم رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں سے دیگر ممالک میں پولیو پھیل سکتا ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے لازمی قرار دیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان پولیو کے ایک دوسرے کے ملک میں پہنچے سے روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کریں ۔اور تمام ایسے جگہیں جہاں سے لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں انکے لیے پولیو کے دوقطرے پینے کے بعد ویکسی نیشن کارڈ لینا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :