خاندان کو سندھ حکومت سے خطرہ ہے، فہمیدہ مرزا،پولیس پر ذوالفقارمرزاکی گرفتاری کے لیے اوپر سے دباوٴ ہے، نجی ٹی وی گفتگو

جمعہ 8 مئی 2015 06:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) ذوالفقار مرزا کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کہتی ہیں ان کے خاندان کو سندھ حکومت سے خطرہ ہے۔سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا کے مقابل آئے تو ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی اپنے شوہر کے دفاع میں کھڑی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا ان کے خاندان کو سندھ حکومت سے خطرہ ہے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے انکشاف کیا کہ پولیس پرڈاکٹر ذوالفقارمرزاکی گرفتاری کے لیے اوپر سے دباوٴ ہے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکا کہنا تھا منصوبہ بندی کے تحت کچھ لوگ ان کے خاندان کو پارٹی سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا سندھ حکومت کی یہ عجیب منطق ہے کہ وہ کسی کا گلا بھی دبائے اور یہ بھی چاہے کہ کوئی چیخے بھی نہیں۔

متعلقہ عنوان :