آرمی چیف سے امریکی کمانڈر جنرل جان کیمبل کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ،آرمی چیف سے آسٹریلوی وزیر خارجہ کی ملاقات،دفاع ،سکیورٹی سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال،آسٹریلوی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے،آئی ایس پی آر

جمعہ 8 مئی 2015 06:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی پاک افغان سرحد اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی ۔ادھرآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے ملاقا ت کی ہے ،دفاع ،سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات ،دفاع سکیورٹی تعاون سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آسٹریلوی وزیر خارجہ نے خطے میں علاقائی استحکام اور امن وامان کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کی تعریف کی ،آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دفاع اور سکیورٹی تعاون مزیدبڑھائیں گے۔