پری سکین رپورٹ میں دوہرے سیریل نمبر،جعلی بیلٹ پیپریابیلٹ پیپرمتعلقہ تھیلوں میں نہ ہونے کاذکرنہیں ،ترجمان نادرا ، این اے 122پر پری سکین رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا، بیان

جمعہ 8 مئی 2015 06:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)نادرانے این اے 122میں جعلی بیلٹ پیپرزکے تاثرکوسراسرغلط قراردیتے ہوئے کہاکہ نادراکی پری سکین رپورٹ میں کہیں بھی دوہرے سیریل نمبر،جعلی بیلٹ پیپریابیلٹ پیپرمتعلقہ تھیلوں میں نہ ہونے کاذکرنہیں ۔ترجمان نادرانے اپنے بیان میں پری سکین رپورٹ پروضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ایک سیاسی جماعت نے نادراکی پری سکین رپورٹ کوغلط اندازمیں پیش کیا،این اے 122کے30پولنگ سٹیشنزمیں دہرے سیریل نمبروں کی نشاندہی نہیں کی گئی پری سکین رپورٹ میں کسی ایک جگہ بھی دہرے سیریل نمبرکاذکرنہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں ایک بھی ایسے بیلٹ پیپرکی نشاندہی نہیں کی گئی جسے الیکشن کمیشن نے جاری نہ کیاہو،50پولنگ اسٹیشنزکے بیلٹ پیپرمتعلقہ تھیلوں میں نہ ہونے کی میڈیااطلاعات غلط ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں ایک بھی ایسے بیلٹ پیپرکی نشاندہی نہیں کی گئی جسے الیکشن کمیشن نے جاری نہ کیاہو50پولنگ اسٹیشنزکے بیلٹ پیپرمتعلقہ تھیلوں میں نہ ہونے کی میڈیا اطلاعات غلط ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں انتخابی فہرستوں کے اجراء میں معمولی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ۔این اے 122میں جعلی بیلٹ پیپرزکاتاثرسراسرغلط ہے ،فوٹوانتخابی فہرست ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق کاواحدذریعہ ہے

متعلقہ عنوان :