25 سال باہررہنے والے کاملک سے رشتہ نہیں رہتا،الطاف حسین کیخلاف چارہ جوئی پرغورکیاجارہاہے،خواجہ آصف ، کہ الطاف حسین نے بیانات دیکرواپس لینے کو معمول بنالیا ،کتنی باردفع دفع کریں گے ایک حدہوتی ہے جوختم ہوگئی ،جوتنظیم پاکستان کودنیاکے نقشے سے مٹانے کیلئے بنائی گئی اس سے مددکی بات طنزیہ بھی نہیں کی جاسکتی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پچیس سال ملک سے باہررہنے والے کاملک سے رشتہ نہیں رہتا،الطاف حسین کے خلاف چارہ جوئی پرغورکیاجارہاہے کہ کس طرح کی کارروائی کی جائے ۔الطاف حسین نے بیانات دیکرواپس لینے کو معمول بنا لیا ہے ،کتنی باردفع دفع کریں گے ایک حدہوتی ہے جوختم ہوگئی ،جوتنظیم پاکستان کودنیاکے نقشے سے مٹانے کیلئے بنائی گئی اس سے مددکی بات طنزیہ بھی نہیں کی جاسکتی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ الطاف حسین کے خلاف چارہ جوئی سے قبل تحقیقات کی جائیں گی کہ کارروائی کس قسم کی جائے ،آئی ایس پی آرنے جوکہاکہ وہ وزارت دفاع اورحکومت کی ترجمانی ہے ۔الطاف حسین نے راکے حوالے سے جوباتیں کیں وہ کوئی پاکستانی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک شخص بیس ،پچیس سالوں سے ملک سے باہرہواس کااپنے وطن اوراپنی مٹی سے رشتہ توویسے ہی نہیں رہتا۔

الطاف حسین کی باتیں کتنی باردفع دفع کریں گے وہ مزیدکتنی دفعہ بیان دیکرواپس لیں گے ۔انہوں نے بیانات دیناروٹین بنالیا۔ہجرت کے نام پرجوزبان بولی جارہی ہے ،اس پربھی غورکرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین لندن میں بیٹھے ہیں ،ہماری مسجدیں اورسکول تباہ ہورہے ہیں راکی حمایت اورمددمانگنے والے طالبان اوردہشتگردی کے خلاف ہیں ان کے ساتھ ہیں راپاکستان کے دشمن کی تنظیم ہے جوپاکستان کودنیاکے نقشے سے مٹانے کیلئے بنائی گئی ہے اگراس سے مددکی بات طنزیہ بھی ہوتوناقابل برداشت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ساری دنیاکامسئلہ ہے ،اگربھارت یہ سمجھتاہے تومشرقی سرحدپرتناوٴکی کیفیت پیدانہ کرنابھارت کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا،دہشتگردی کے خلاف میں کامیابی ملے گی اورانشاء اللہ پاکستان ترقی کریگالیکن بھارت پاکستان کواس جنگ میں مصروف رکھناچاہئے ہے