اسحاق ڈارکی باکومیں نیپالی وزیرخزانہ اورتاجکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹرسے ملاقاتیں ، نیپالی ہم منصب سے نیپال میں تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس کااظہار،وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے نیپالی عوام کوہرقسم کی مددفراہم کرنے کی یقین دہانی

بدھ 6 مئی 2015 09:02

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی باکومیں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے بورڈآف گورنرزکے اجلا س کے موقع پرنیپالی وزیرخزانہ اورتاجکستان کے ڈپٹی پرائمنسٹرسے ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پروزیرخزانہ نے اپنے نیپالی ہم منصب سے نیپال میں تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے نیپالی عوام کوہرقسم کی مددفراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،اس کے علاوہ ڈپٹی پرائمنسٹرتاجکستان سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے باہمی تعاون کے منصوبوں پربات چیت کی ،دونوں حکام نے خط میں معاشی ترقی کے لئے مل جل کرکام کرنے اوررفتارکوتیزکرنے کی اہمیت پرزوردیا،اس موقع پردونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے کواپنے اپنے ملک کے دوروں کی دعوت دی

متعلقہ عنوان :