ذیلی کمیٹی انتخابی اصلاحات کا آئندہ ہفتے انتخابی آئینی سفارشات تیار کرنے کا فیصلہ ،تحریک انصاف کا تجاویز دینے کا فیصلہ

بدھ 6 مئی 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات نے آئندہ ہفتے انتخابی آئینی سفارشات تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اجلاس میں عوامی نمائندہ ایکٹ 1975ء پر جائزہ مکمل کرلیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کا سینٹ الیکشن میں اصلاحاتی انتخابات کیلئے تجاویز دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس کنوینر زاہد حامد کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن ، نادرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ کمیٹی کے اجلاس میں عوامی نمائندہ ایکٹ اور سینٹ الیکشن ایکٹ 1975 کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات کیلئے آئینی سفارشات تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن ایکٹ میں اصلاحات کیلئے تجاویز بھی دینگے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی عوامی نمائندگی ایکٹ میں اصلاحات کیلئے تجاویز اور سفارشات وصول کرے گی اجلاس کے بعد زاہد حامد نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں سینٹ انتخابات ایکٹ 1975ء کا جائزہ مکمل کرلیا ہے ذیلی کمیٹی آج (بدھ کو ) فاٹا اور اسلام آباد کی سینٹ کی نشستوں پر انتخابات کے طریقہ کار پر غور کرے گی دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سینٹ کے انتخابات کے طریقے سے متعلق اپنی تجویز بھی جمع کروائینگے ۔

متعلقہ عنوان :