پی پی پی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، سپریم کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹوکیس کوری اوپن کرانے کے حوالے سے فیصلے کی منظوری

بدھ 6 مئی 2015 08:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں ذوالفقارعلی بھٹوکیس کوری اوپن کرانے کے حوالے سے فیصلے کی منظوری دیدی ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ چاروں صوبوں ،پنجاب ،سندھ کے پی کے سمیت گلگت بلتستان اورکشمیراسمبلیوں سے قراردادیں منظورکرائے جائیں ،جس میں مطالبہ کیاجائے کہ سپریم کورٹ میں فنڈنگ سابق وزیراعظم ذالفقارعلی بھٹوقتل سے متعلق کیس کودوبارہ کھول دیاجائے ،فیصلے میں کہاگیاکہ تمام صوبوں سے منظورشدہ قراردادوں کویکجاکرکے سپریم کورٹ میں داخل کرائیں گے اورچیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کریں گے کہ ذوالفقارعلی بھٹوقتل کیس کودوبارہ کھول کرانصاف دلایاجائے ۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی اپیل پرسابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے بھٹوکیس کوکھول دیاتھا،جیسے حقائق سامنے آنے کے بعداس پرفیصلہ کئے بغیرتہہ خانے میں رکھ دیا۔اجلاس میں ملک میں انتخابی د ھاندلی اوراس کے فیصلے سمیت دیگرمعاملات بھی زیرغورآئے

متعلقہ عنوان :