عسکری قیادت کا دہشتگرد ی کے واقعات میں ”را“ کے ملوث ہونے کا نوٹس، آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ، دہشتگردی کیخلاف آ پریشن کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،ملک کی عزت و وقار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، آرمی چیف کا کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب ،کانفرنس میں فوجی پیشہ ورانہ امور ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی صورتحال پر غور

بدھ 6 مئی 2015 08:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) عسکری قیادت نے پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ دہشتگردی کیخلاف آ پریشن کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہوئی جس میں فوجی پیشہ ورانہ امور ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔

ضرب عضب اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا کانفرنس میں را کے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے پاک ملک ہمارا عزم ہے ۔

(جاری ہے)

قوم کی حمایت سے ضرب عضب سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان ہوا دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز تیز کیا جائے گا ۔

دہشتگردی سے بچوں سمیت ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی بہت قربانیاں دیں ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کی عزت و وقار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا دہشتگردی کیخلاف آپریشن کا مقصد امن قائم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی بلاامتیا ز اور سیاست سے بالاتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :