الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرقانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ،پرویزرشید، چیلنج کرنے یاالیکشن میں جانے کافیصلہ مشاورت سے کریں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 5 مئی 2015 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پرقانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ،سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے یاالیکشن میں جانے کافیصلہ مشاورت سے کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھاگیاکہ خواجہ سعدرفیق نے دھاندلی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 80صفحات پرمشتمل فیصلے کوقانونی ماہرین پڑھیں گے ،مشاورت ہوگی اس کے بعداجتماعی فیصلہ کریں گے ۔جس کے بعدسب کوآگاہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دباوٴکالفظ ن لیگ کی ڈکشنری میں نہیں ،ہم کوئی دباوٴمحسوس نہیں کررہے ہیں ،تحریک انصاف اگرخوش فہمی کاشکاررہے تویہ ان کاحق ہے

متعلقہ عنوان :