عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات ، این اے 125 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر مشاورت، جہانگیر ترین کا الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر جو ڈیشل کمیشن جبکہ آر اوز کے کردار الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 5 مئی 2015 08:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات‘ ملاقات میں این اے 125 کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جبکہ جہانگیر ترین نے این اے 125 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر جوڈیشل کمیشن جبکہ آر اوز کے کردار پر الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز لاہور کے حلقہ این اے 125 پر فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو لاہور سے اسلام آباد بنی گالہ میں طلب کرلیا اور وہاں پر این اے 125 پر مشاورت کی گئی اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر وزیر خواجہ سعد رفیق کی دھاندلی سامنے آنے کے بعد نااہل کردیا گیا اور اب مسلم لیگ (ن) کہیں بھاگے گی نہیں بلکہ اب اگلی باری ایاز صادق کی ہے اور اس کی دھاندلی کا بھی ایسا ہی فیصلہ سامنے آئے گا جہانگیر ترین نے کہا کہ این اے 125 کے فیصلے میں ریٹرننگ افسران کا بھی احتساب ہونا چاہیے کیونکہ ریٹرننگ افسران نے جس طرح دھاندلی کی ہے تو انہیں عدالتوں کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ ریٹرننگ افسران نے کن لوگوں کے کہنے پر عوام کے مینڈیٹ کو چرایا اور الیکشن کمیشن کو بھی اس پر نوٹس لینا چاہیے جبکہ جہانگیر ترین نے الیکشن ٹربیونل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی این اے 125 کے فیصلے پر دھاندلی کا نوٹس لے۔