آیان علی پاکستان کی سب سے باآثر ترین ماڈل قرار ، آڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں آیان علی کی بیرک کی ڈیوٹی کیلئے لڑائی جھگڑے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قراء اندازی کے ذر یعے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کر دی

پیر 4 مئی 2015 06:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء) خوبرو سمگلر حسینہ آیان علی پاکستان کی سب سے باآثر ترین ماڈل قرار دے دی گئی، آڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں آیان علی کی بیرک کی ڈیوٹی کیلئے لڑائی جھگڑے عام ہوگئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قراء اندازی کے ذریعے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کر دی مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اور کسٹمز حکام کی جانب سے غلطیوں سے بھرپور چالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پر رہائی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور اسائشیں فراہم کیلئے بڑھ چڑھ کر کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی بیرک پر ڈیوٹی کے لئے جیل کے اہلکار آپس میں جھگڑے کر نے لگے ہیں بیرک کی ڈیوٹی پر مامور اہلکار وقتاً فوقتاً ماڈل سے پوچھتے ہیں کہ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے اور اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں ذرائع کے مطابق اہلکاروں کیضدسے تنگ اکر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈیوٹی کیلئے قراء اندازی شروع کر دی ہے سمگلر حسینہ ملزم ہونے کے باوجود جیل میں اے کلاس کی سہولیات حاصل کر رہی ہیں اور اب ان ججک بھی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتوں کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے پراپرٹی ڈیلر سے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹا کے حصول کے لئے ایف آئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا ہے اس کے علاوہ ماڈل سے ان کے دبئی کے سب سے مہنگے برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت بیرون ممالک کے تین درجن سے زائد دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حد نرمیاں بھرتی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ایان علی کی پشت پر سابق دور حکومت کی اہم سیاسی شخصیات موجود ہونے کی وجہ سے کسٹم حکام چالان میں جان بوجھ کر تاخیر کر تے رہے اور نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ذرائع کے مطابق سمگلر ایان علی کی ضمانت مسترد کرنے والے جج کے تبادلے میں بھی انہی بااثر سیاسی شخصیات کا دباؤ تھااور اگلی پیشی پر ایان علی کی ضمانت کا امکان پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق سمگلر حسینہ ایان علی کو پاکستان کی بااثر ترین ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :