ذوالفقار مرزا قیادت کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنا بند کردیں،پی پی خواتین اراکین سندھ اسمبلی کا انتباہ ،گر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے پر مجبور ہوں گی،پی پی خواتین کھڑی ہو گئی تو ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، ہمت ہے تو پیپلز پارٹی کی جیالی کیخلاف الیکشن لڑ کے دیکھ لیں ، ضمانت ضبط ہو جائے گی، مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 4 مئی 2015 06:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین سندھ اسمبلی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شریک چیئرمین آصف علی زرادری اور فریال تالپور کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنا بند کردیں۔اگر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم بھی منہ توڑ جواب دینے پر مجبور ہوں گی۔اگر پیپلز پارٹی کی خواتین کھڑی ہو گئی تو ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا میں ہمت ہے تو پیپلز پارٹی کی جیالی کے خلاف الیکشن لڑ کے دیکھ لیں ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہاراتوار کو پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ،شرمیلا فاروقی ،روبینہ قائم خانی ،شمیم ممتاز کلثوم چانڈیو، شگفتہ جمانی ،ارم خالد، غزالہ سیال،سیمی فرحت اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضار نے کہا کہ پیمرا ٹی وی چینل کو پابند کرئے کہ وہ فورسز کی عزت کا خیال رکھیں ۔مخصوص چینل ایک ایجنٹ کے ذریعے پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں اس کا نوٹس لیا جائے ایک شخص جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے وہ مخصوص چینل پر آکر ہماری قیادت اور خواتین کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی کی دشمنی میں پارٹی قیادت پر کیچڑ اچھال رہا ہے۔

مونچھیں رکھنے سے مردانگی نہیں آ جاتی ہے ۔ڈاکٹر زوالفقار مرزا سندھ کے ٹھیکدار بنتے ہیں،ایک خاتون کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے ۔یہ وہ پرندہ بن گئے ہیں جنہیں دوسروں کی مرضی کے مطابق کسی بھی شاخ پر بٹھا دیا جاتا ہے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ کیا ہماری سیاست جارحانہ نہیں ہے پیپلز پارٹی کا لبادہ اوڑ کر پارٹی کو بدنام کرنے والے کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نہ صرف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ہیں بلکہ وہ پارٹی کی آن اور شان اور ہمارے باپ کی طرح ہیں اگر کوئی ہمارے باپ کے خلاف گندی زبان استعمال کرئے گا تو منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے خلاف غیر پارلیمانی زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔ فریال تالپور کی جمہوریت کے لئے قربانیاں ہیں ۔

ہمیں اپنے گھرانوں اور پارٹی سے ایسی تربیت نہیں ملی ہے کہ گندگی کا جواب گندگی سے دیں۔وارنگی دے رہے ہیں اگرخواتین آپ کے خلاف کھڑی ہوئی تو آپ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکو چیلنج کرتی ہوں کہ پیپلز پارٹی کی خاتون کے خلاف الیکشن لر کر دیکھائیں ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ذوالففار مرزا کی پیپلز پاڑتی کے بغیر کوئی حٰثت نہیں ہے ۔شاہینہ بلوچ نے چوڑیاں پھینکتے ہوئے اور ڈاکٹر زولفقار مرزا سے کہا کہ یہ آپ پہن لیں۔