رحیم یار خان، پولیس چوکی سے 7 پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں کی حوالگی کے بدلے اپنے چار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ

پیر 4 مئی 2015 06:40

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)رحیم یار خان پولیس چوکی سے 7 پولیس اہلکاروں کے اغوا کے بعد اغوا کار ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کی حوالگی کے بدلے اپنے چار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیاہے اورکچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز رحیم یار خان کے علاق اباڑو میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کیا اور چوکی پر موجود 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے دریا پار کر کے کچے کے علاقے میں لے گئے ۔

(جاری ہے)

اغوا کار ڈاکوؤں نے بعد میں موبائل فون کے ذریعے پولیس حکام سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ سات پولیس اہلکاروں کی حوالگی کے بدلے ان کے چار ساتھیوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے اور کچے کے علاقے سے پولیس آپریشن بند کئے جائیں ڈاکوؤں کے تین ساتھی رحیم یار خان جیل اور ایک ساتھی بہاولپور جیل میں قید ہیں پولیس کے مطابق انہوں نے اغواء کار ڈاکوؤں کے تمام مطالبات مسترد کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ اغواء ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروایا جائے گا جس کے لئے ضلع بھر سے پولیس نفری بھی طلب کر لی گئی ہے اور کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن بھی مزید تیز کیا جائے گا اور علاقے سے تمام ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :