القاعدہ رکن کو امریکہ حوالے کرنے پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب،مونند الفارخ کون تھا کیوں گرفتار کیا، امریکہ کے حوالے کیوں کیا گیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس

اتوار 3 مئی 2015 05:58

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء )وزیراعظم ہاوٴس نے القاعدہ کے رکن مونندالفارخ کو امریکہ کے حوالے کرنے پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی، مونندالفارخ کوگذشتہ ماہ ایف بی آئی کی ٹیم امریکہ لے گئی تھی ، ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق مونند الفارخ کون تھا اور اسے کیوں گرفتار کیا گیا، گرفتار کرنے کے بعد اسے امریکہ کے حوالے کیوں کیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے انتیس سالہ مونند الفارخ امریکی شہری ہے، جس پر القاعدہ سے مل کرامریکی فوجیوں پرحملوں کاالزام ہے، مونند کوچارسال قبل پاکستان میں گرفتارکیا گیا تھا امریکی شہری مونند پرنیویارک کی عدالت میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :