الطاف حسین نے قوم سے معا فی مانگ لی ،اس پر مزید بحث نہیں ہو نی چاہیئے ،خو رشید شاہ ، الطاف حسین نے جو با ت کی ہے وہ کوئی محب وطن نہیں کر سکتا ،انکے خلاف قراردادیں لانا اچھی روا یت نہیں ،ملا زمین کی تنخوا ہوں میں کم ازکم پچیس فیصد اضا فہ ہو نا چاہیئے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 مئی 2015 05:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے اسمبلیوں میں الطاف حسین کے خلاف قرار دادیں لا نے کی مخا لفت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یہ اچھی روایت نہیں ہے الطاف حسین نے جو با ت کی ہے وہ کوئی محب وطن نہیں کر سکتا ان کی جانب سے را سے مدد لینے کی بات قابل افسوس ہے الطاف حسین نے قوم سے معا فی مانگ لی ہے اب اس پر مزید بحث نہیں ہو نی چاہیئے سکھر میں اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سیا ستدان اندر بیٹھ کر اپنی سرحدوں کے محا فظوں کے خلاف با ت کریں گے تو اسے بڑھ کر دشمن کو اور کیا چاہیئے وہ تو چاہتا ہے کہ ملک میں خلفشار ہو اور وہ اس کا فائدہ اٹھا سکے الطاف حسین کی جانب سے کہنا اور بعد میں تردید کرنا سے لگتا ہے کہ کوئی ہے جو یہ کروا رہا ہے تاہم جب سب نے اس کی مذمت کر دی ہے تو اس کے خلاف اسمبلیوں میں مذمتی قرار دادیں لا نا اچھی روا یت نہیں ہو گی ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں با رشوں نے وہاں کی حکو مت کی گڈ گورننس کا پو ل کھو ل دیا ہے اور اس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ وہاں گو رننس کتنی اچھی ہے ان کا کہنا تھا کہ وزاراے پا رلیمنٹ کا احترام کریں اور اس میں آئیں ان کے نہ آنے سے پا رلیمنٹرین کا انٹرسٹ بھی ختم ہو جا تا ہے نواز شریف نے پا رلیمنٹ کی طاقت کا مظاہرہ دیکھا ہے اور اب وہ پا رلیمنٹ کو ساتھ لے کر چلیں گے ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے کہ حکو مت کس قسم کا بجٹ لا رہی ہے اس نے جو ٹا رگٹ رکھے تھے وہ پو رے ہو ئے ہیں یا نہیں تاہم ملا زمین کی تنخوا ہوں میں کم ازکم پچیس فیصد اضا فہ ہو نا چاہیئے ہم تو کہتے ہیں وزیر اعظم اور وزرا با زار میں جا کر مہنگائی دیکھیں پیٹرول یا ڈیزل سستا ہو نے سے مہنگا ئی کم نہیں ہو تی ہر چیز مہنگی ہو تی جا رہی ہے اور حکو مت دعوے کررہی ہے کہ مہنگائی کم ہو ئی ہے ان کا کہنا تھا کہ پا رٹی کی قیا دت اور وزیر اعلیٰ سے سکھر شہر کے لیے اسپیشل پیکیج کی درخوا ست کی ہے تاہم اس وقت سکھر میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ چل رہے ہیں سڑکوں کی تعمیر و مر مت کا کام جا ری ہے خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بے خبر ہیں یا با خبر اس پر کچھ نہیں کہتا اگر ان کی ول نہ ہو تی تو کر اچی میں امن نہ ہوتا ان کا کہنا تھا کہ ہم سیا ست کر تے ہیں گالم گلوچ نہیں کرتے