صولت مرزا کو 12 مئی پھانسی دینے کے احکامات سینٹرل جیل مچھ کو موصول ،جیل انتظامیہ نے احکامات موصول ہونے کی تصدیق کر دی

اتوار 3 مئی 2015 05:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء)سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظرقیدی صولت مرزا کو 12 مئی پھانسی دینے کے احکامات سینٹرل جیل مچھ کو موصول ہوگئے جیل انتظامیہ نے احکامات موصول ہونے کی تصدیق کر دی تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکن صولت مرزا کو 12 مئی کو پھانسی دی جائے گی خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کی مچھ جیل میں قید صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ تیسری بار جاری کئے گئے ہیں جیل حکام کے مطابق صولت مرزا کو پھانسی دینے کیلئے ڈیتھ وارنٹ کے انسداد دہشت گردی عدالت کراچی سے موصول ہوگئے خیال رہے کہ صولت مرزا نے رواں برس 18 مارچ کو اپنی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد سے چند گھنٹے قبل نشر کیے گئے ویڈیو بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سمیت جماعت کی اہم قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے یہ انٹرویو سامنے آنے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد 30 اپریل تک کیلئے روک دیا گیاتھا اور وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی گزشتہ دنوں پولیس اور حساس اداروں کے افسران کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مچھ جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ کے سابقہ کارکن صولت مرزا سے تفتیش کی اس ٹیم کی سربراہی سندھ پولیس کے ڈی آئی جی امیر شیخ کر رہے ہیں اور اس میں پولیس کے علاوہ ملک کے حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں صولت مرزا کو 1997 ء میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کو ان کے ڈرائیور اور محافظ سمیت قتل کرنے کے جرم میں 1999ء میں پھانسی کی سزاسنائی گئی تھی اور کچھ عرصہ قبل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد انہیں مچھ جیل میں منتقل کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :