کوہاٹ ، پاک فوج کا MI-17 ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ سمیت بارہ افراد زخمی

اتوار 3 مئی 2015 05:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) کوہاٹ میں پاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا حادثے میں پائلٹ سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 معمول کی پرواز پر تھا کہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر پی ایس بیس کوہاٹ میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جس کے دوران ہیلی کاپٹر کا پچھلا حصہ کنٹینر سے ٹکرا گیا جس سے ہیلی کاپٹر کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے میں پائلٹ سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور طبی امداد دی جارہی ہے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس میں ہیلی کاپٹر کی فنی خرابیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور حادثے کی صحیح وجہ جانی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :