آئندہ پارٹی قیادت چھوڑنے کی بات نہیں کروں گا، الطاف حسین ، میڈیا پر ان کا ٹرائل اب بند ہوجانا چاہئے، پارٹی ورکرز کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی،ٹیلی فونک خطاب

اتوار 3 مئی 2015 05:55

ہوسٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی پارٹی چھوڑنے کی بات نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی شہر ہیوسٹن میں پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت چھوڑنے کی بات ہمیشہ رہنماوٴں کی کارکردگی کی وجہ سے کی۔ایم کیو ایم کے قائد نے پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ اب رہنماوٴں اور کارکن کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کے گذشتہ روز کے خطاب کا حوالہ دے کر میڈیا پر ان کا ٹرائل اب بند ہوجانا چاہئے۔اپنے خطاب میں الطاف حسین نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے ایک دن کے نوٹس پر وطن واپسی کا وعدہ بھی لیا۔