شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی ، 44 دہشت گردہلاک ہوگئے

اتوار 3 مئی 2015 05:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں 44 دہشت گردہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں سولہ غیر ملکی دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ خیبر ایجنسی ‘وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 28 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :