الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ، حساس معاملات پر بولنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہئیے، وزیراعظم نوازشریف ،غیر محتاط بیانات قومی اداروں کے وقار مجروح کرتے ہیں،میڈیا بھی ضابطہ اخلاق کا خیال رکھے، ایم کیو ایم قائد کے بیان پر ردعمل

اتوار 3 مئی 2015 05:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مئی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی معذرت بہتر اقدام ہے مگر قومی مفاد اور حساس معاملات پر بولنے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہیے ایسے غیر محتاط بیانات قومی اداروں کے وقار مجروح کرتے ہیں‘ ایم کیو ایم کے قائد کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی ساکھ کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے قومی مفاد سے متعلق معاملات انتہائی حساس ہوتے ہین‘ ایسے بیانات سے عوام کے جذبات اور احساسات کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے ‘ میڈیا کو بھی آئین اور قانون کے مطابق ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفاد کے منافی بیان کی تشہیر نہ ہو۔