امام کعبہ شیخ خالد الغامدی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس سعودی عرب روانہ ،قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے رخصت کیا

ہفتہ 2 مئی 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب روانہ ہوگئے،قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اپنے8روزہ دورہ پاکستان میں بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں جمعہ کی امامت کرائی۔انہوں نے وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں،امام کعبہ اپنا دورہ مکمل کرکے جمعہ کی شب واپس سعودی عرب روانہ ہوئے تو بے نظر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انہیں رخصت کیا۔انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے پر امام کعبہ کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :