شکرگڑھ ،بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کو اغواء کرکے شہید کردیا

ہفتہ 2 مئی 2015 08:31

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء)بھارتی فوج نے نہالہ چک میں پاکستانی شہری کو اغواء کرکے شہید کردیا ،لاش پاکستان رینجر کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز پاکستانی شہری70سالہ امانت کو اغواء کرلیا تھا جو اپنے کھیتوں میں کام کر رہا تھا،70سالہ امانت گاؤں تریا کا رہائشی ہے،بھارتی فورسز نے امانت کو شہید کردیا اور پھر اس کی نعش جمعہ کے روز پاکستانی رینجرز کے حوالے کردی ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :