مسلم لیگ ن کا مشرف کا نعرہ ” پاکستان پہلے “، کو اپنا لوگو بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 2 مئی 2015 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کی دہشتگردی سمیت دیگر پالیسیوں کو اپناتے ہوئے ان کے نعرہ پاکستان پہلے کو” لیگی لوگو“ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے متعدد وزراء سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ اب وقت کم ہے کام زیادہ ہیں دیگر کاموں پر توجہ کم کرتے ہوئے فرسٹ پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک کیلئے دن رات وقف کردیں ۔

ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کام بس کام کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نواز شریف کی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کی بہت ساری پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی کی جانب گامزن ہیں دہشتگردوں کیخلاف سمیت دیگر پالیسیاں سابق صدر پرویز مشرف کی ہیں جن پر من وعن عمل کیا جارہا ہے اے جی ایم ایل کے لوگو میں یہ نعرہ شامل کیا گیا ہے کہ فرسٹ پاکستان اب موجودہ حکومت نے تمام تر توانائیاں ” پہلے پاکستان “ کو مدنظر رکھ کر صرف کی جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو سابق صدر پرویز مشرف کا نعرہ پسند آیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیاجارہا ہے کہ دیگر کام چھوڑ دو فرسٹ پاکستان کی سوچ ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :