اسلام آباد میں نظام صلوةکا کیلنڈر تیار ، نمازوں کے لحاظ سے پورا سال دو حصوں میں تقسیم، پہلا حصہ 15 اپریل سے 14 اکتوبر تک ہو گا

ہفتہ 2 مئی 2015 08:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں نظا م صلوة کا باقاعدہ اعلان، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سرار یوسف نے گزشتہ روز فیصل مسجد میں کیا ،ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نظام صلوةکا کیلنڈر تیار کر لیا گیا ہے ،جمعہ سے عملدرآمد ہو گا نمازوں کے لحاظ سے پورا سال دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا حصہ 15 اپریل سے 14 اکتوبر تک ہو گا،اس مدت میں نماز فجر کی اذان صبح 4:10منٹ پر دی جائے گی جبکہ جماعت 4:40 پر اداکی جائے گی نماز ظہر کی اذان 1:15جبکہ جماعت1:30پرادا کی جائے گی نماز عصر 4:49 منٹ پر اذان جبکہ جماعت 4:59 منٹ پر ہو گی نماز مغرب 6:45 منٹ پر اذان اور دو منٹ بعد جماعت کرائی جائے گی نماز عشا ء رات 8:15 منٹ پر اذان اور جماعت 8:40 منٹ پر ہو گی نمازوں کے اوقات کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے 14 اپریل پر محیط ہو گا جس کی مدت میں نماز فجر کی اذان صبح 4:49 پر دی جائے گی جبکہ جماعت5:19 منٹ پر اداکی جائے گی نماز ظہر کی اذان 1 بجے جبکہ جماعت1:15 منٹ پرادا کی جائے گی نماز عصر 3:57 منٹ پر اذان جبکہ جماعت 4:07 منٹ پر ہو گی نماز مغرب 5:41 منٹ پر اذان اور دو منٹ بعد جماعت کرائی جائے گی نماز عشاء رات 7:21 منٹ پر اذان اور جماعت7:36 منٹ پر ہو گی پورا سال نماز جمعہ کے لیے اذان 12 بج کر 45 منٹ پر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :